• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا پہلا شو جاری

شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا پہلا پوڈ کاسٹ شو جاری کر دیا گیا۔

شاہی جوڑے کا پہلا پوڈ کاسٹ شو29 دسمبر کومیوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ریلیزکیا ہے۔

34 منٹ دورانیے کے شو میں ہیری اورمیگھن کے بیٹے آرچی کے علاوہ نئے سال کے حوالے سے معروف موسیقار ایلٹن جان ، ٹینس اسٹار نائومی اوساکا سمیت سماجی رہنما اسٹیسی ابراہم کے خصوصی پیغامات بھی شامل ہیں۔

ایک سال کے آرچی نے شو کے اختتام پر دنیابھرکوآنے والے سال کی مبارک باد پیش کی ۔

جنوری 2020 میں شاہی خاندان کے سینیئر ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہونے اورمالی خودمختاری کیلئے اپنے ارادوں کا اعلان کرنے والی اس جوڑی نے رواں سال 9 مارچ کو شاہی خاندان سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں آمدنی کا کوئی مناسب ذریعہ درکار تھا۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں شادی کرنے والے ہیری اور میگھن کا ہاں گزشتہ برس 6 مئی کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ہیری اور میگھن کے بیٹے کو ’ماسٹر آرچی ماؤنٹ بینٹن ونڈسر‘ کا نام دیا گیا تھا۔

’آرچی‘ کے نام سے پہلے شہزادے کا لقب استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ان کے نام سے پہلے ماسٹر لگایا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید