• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کی عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروائیں گے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے فین پیج کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دے دی ہے۔

فین پیج کی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں عمران عباس اور عابدہ پروین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عمران عباس گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک صوفیانہ کلام کی ریکارڈنگ کروانے والے ہیں۔

ابھی تک اداکار عمران عباس یا گلوکارہ عابدہ پروین کی جانب سے اس صوفیانہ کلام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

خیال رہے کہ عمران عباس اس سے پہلے بھی کئی مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں مبتلا کر چکے ہیں تاہم ان کی توجہ زیادہ تر اداکاری پر ہی مرکوز نظر آتی ہے۔

تازہ ترین