• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے، کمال راشد کا دعویٰ

بالی ووڈ اداکار و ناقد کمال راشد نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ آریان خان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

کمال راشد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کروز شپ منشیات کیس میں مزید پیش رفت سامنے آنے کے بعد این سی بی پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’این سی بی آریان خان کو 20 اکتوبر تک جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی!‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مطلب یہ کہ آریان خان کو ایک جہنم سے گزرنا ہے۔‘

کمال راشد نےآریان خان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’امید ہے کہ وہ اس ناقابل برداشت درد کو بہادری سے برداشت کر پائیں گے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔‘

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا، اُس وقت تک  آریان خان جیل میں رہیں گے۔

آریان خان 2 اکتوبر سے پولیس کی حراست میں ہیں، ان پر ممبئی کے کروز شپ تک ممنوعہ منشیات لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید