• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر 27 برس کے ہوگئے، 36 ہزار فٹ بلندی پر سالگرہ منائی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دبئی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر بھی سالگرہ منائی۔ بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے ،انہوں نے اپنی27ویں سالگرہ کا کیک خصوصی طیارے میں 36 ہزار فٹ کی بلندیوں پر ساتھی کرکٹرز کے ساتھ کاٹا۔ جس میں ان کے ساتھی کرکٹرز ، ٹیم آفیشلز اور پلیئرز کی فیملی کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔ پی سی بی نے اس تقریب کے مناظر جاری کئے جس میں ان کی تمام پسندیدہ چیزوں کو کیک کی شکل دی گئی ،کیک پر بیٹ اور گیند بھی بنی ہوئی تھی، بابرکو کِنگ بتاتے ہوئے تاج بھی بنا ہوا تھا ، اس کے علاوہ بابر کے پسندیدہ آئی فون، آئی پوڈز اورکار کی شکل بھی کیک کا حصہ تھےشامل تھے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں کیک کھلایا اور مبارک باد بھی دی۔

اسپورٹس سے مزید