• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2افراد اور کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ،جبکہ 2افراد کی لاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ کالج روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 15سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔ڈاکس تھانے کی حدود ماڑی پور روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی عمر 60 برس کے قریب ہے اور فوری طور اسکی شناخت نہیں ہوسکی ۔لیاقت آباد نمبر 8 غوثیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 45 سالہ خاتون حمیدہ جاں بحق ہوگئی ، معلوم ہوا ہے کہ خاتون گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئی ۔ کورنگی چکرا گوٹھ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر موت کی وجہ اور متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اولڈ سٹی ایریا رنچھوڑ لائن لکھ پتی ٹاور کے گیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ،متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد شفیق کے نام سے ہوئی۔

تازہ ترین