• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر شہریار آفریدی کا دوروں کے لئے قومی خزانے سے پیسے نہ لینے کا دعویٰ

پیرس ( رضا چوہدری) وفاقی وزیر وچیئرمین برائے امور کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دعوی کیا کہ وہ گذشتہ 20روز سے بیرون ممالک دورہ پر ہیں، اور اس کیلئے الحمد للہ میں نے ایک پائی بھی قومی خزانہ سے نہیں لی،میںامریکا سمیت یورپی ممالک میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی نمائندگی ضرور کررہا ہوں مگر کہیں بھی یہ نہیں بتایا کہ میں وزیر ہوں یا میرا مرتبہ ہے ،وہ پیرس کے نواحی علاقے میں پاکستانی کمیونٹی کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں کہا کہ عام شہری کی طرح سفر کررہا ہوں کل اٹلی میں ایک تقریب ہے اس کے بعد وطن واپسی ،انہوں نے کہا کہ میں امریکا بھی گیا مگر ہمارے مخالفین جو بھارت کو خوش کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں انہوںنے سوشل میڈیا پربہت کچھ کہا مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں عمران اور ان کی حکومت قوم کےلئے جدوجہد کررہےہیں۔

تازہ ترین