• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کے وفد کی ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ آمد، ان کی صاحبزادی سے تعزیت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے وفد نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں ڈاکٹر اےکیو خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گیا ، وفد میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ،مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب شامل تھیں ، مسلم لیگ کے وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی ڈاکٹر دینا خان سے ملاقات کی ، نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قائد اعظم کے بعد ملک کی دوسری بڑی غیر متنازع شخصیت تھے ، ان کا انتقال قومی سانحہ ہے ڈاکٹر دینا خان نے کہا کہ سائنس یونیورسٹی کا قیام میرے والد کا خواب تھا، جسے جلد پورا کرینگے ، ملتان ،کراچی ، پشاور ،بہاولپور ،جہلم سمیت دیگر شہروں سے وفود نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کی ،سید نعمان شاہ اور راجہ ارشد بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین