• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا اہم انٹرویو آج ”جرگہ“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی کرسی بچا پائیں گے، کیا ”باپ“ پارٹی مکافات عمل کا شکار ہوگئی ہے، جام کمال خان کو کس نے اور کیا یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلیٰ کے خلاف بغاوت کے پیچھے ڈائریکٹر کون ہیں اور عمران خان کس کے خلاف ڈٹ گئے ہیں؟اِن تمام موضوعات سمیت دیگر اہم اُمور پر بھی وزیراعلیٰ جام کمال سے تفصیلی گفتگو ہوگی۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل یہ خصوصی انٹرویو سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین