• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعے کی شام مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں پھنسے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعے کی شام مختلف شاہراہوں گارڈن، نمائش،تین ہٹی، لولین سگنل، لسبیلہ،بڑا بورڈ ،گولیمار،جیل چورنگی، لیاقت آباداور دیگرپر بدترین ٹریفک جام رہا،، شہری گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ،اس موقع پرٹریفک پولیس نےٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑدیا، علاوہ ازیں اسٹار گیٹ پر ڈمپر اور ملینئیم پر ایک ٹرک خراب ہوگیا،جس کے باعث دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا۔

تازہ ترین