• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ افغانستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کا نوٹس لے ،حامد موسوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے شہادت ِحضرت امام حسن عسکری و اختتام ایام عزا کی مناسبت سے ہفتہ عہد و پیمان کے موقع پر مجلس عسکری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام حسینیت ہی انسانیت کی بقا کا ضامن ہے ،قندھار نماز جمعہ کے دوران حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اقوام متحدہ افغانستان میں دہشتگردی کی تازہ لہر کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ مصائب و آلام امام حسن عسکری کو جھکا سکے نہ راہ حق سے ہٹا سکے آپ نے انتہائی گھٹن کے ادوار میں بھی جابرحکمرانوں کے سامنے حرف انکار بلندکیا ۔ دریں اثناء یوم شہادتِ امام حسن عسکری اور ایام عزا کے اختتام پرجمعہ کو تابوت اورچپ تعزیہ کے مرکزی جلوس برآمد ہوئے ۔ ر اولپنڈی میں مرکزی الوداعی جلوس امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار اوراسلام آباد میں مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے برآمد ہوا۔ راولپنڈی کا جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول کالج روڈ میں اختتام پذیر ہوا۔
تازہ ترین