• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تکلیف دینے والوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں: ہانیہ عامر

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں جو آپ کو تکلیف دیں اور اُن کے ساتھ رہیں جو آپ کے ساتھ اچھے ہیں اور آپ کو خوشی دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں چائے کا کپ ہے اور وہ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔


ہانیہ عامر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے اردگرد بہت زیادہ شور ہے جس کی وجہ سے ہماری نظر اُن چیزوں اور لوگوں کی طرف سے ہٹ جاتی ہے جن کے لیے ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم ان لوگوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جنہوں نے ہمیں تکلیف دی ہے اور ان لوگوں کے لیے فریاد کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’بعض اوقات ہم اچھے لوگوں کو صرف اس وجہ سے سمجھتے ہیں کہ وہ بغیر کسی سوال یا فائدے کے کسی بھی وقت، ہماری مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ان لوگوں کی تعریف کریں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں،  ان مہربان روحوں کی تعریف کریں جو صرف آپ کے لیے بھلائی چاہتے ہیں، وہ جو بدلے میں کسی چیز کی توقع نہیں رکھتے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’جن کے ساتھ آپ خاموشی سے بیٹھ سکتے ہیں، رات کے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایسے مہربان لوگوں کی کوششیں معمولی لگ سکتی ہیں کیونکہ وہ شاید آپ کی زندگی میں کسی بڑے واقعے کی وجہ نہیں بنتے لیکن وہ وہی ہیں جو آپ کے ساتھ مخلص ہیں۔‘

آخر میں ہانیہ عامر نے کہا کہ ’ایسے خوبصورت لوگوں کی تعریف کریں کیونکہ وہ نایاب ہیں۔‘

تازہ ترین