• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی 2 سال بعد فلمی دُنیا میں واپسی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر 2 سال کے بعد فلمی دُنیا میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے لاکھوں مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔


اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پوسٹر پر اُن کے ساتھ اداکار علی رحمٰن کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کی اس نئی فلم کا نام ’پردے میں رہنے دو‘ ہے۔

اس فلم کی پروڈیوسر وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت ہیں جبکہ فلم کے رائٹر محسن علی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کی خبر شیئر کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’انتہائی خوبصورت لوگوں کے ساتھ اس خوبصورت پروجیکٹ کی فلم بندی کا تجربہ شاندار ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہماری فلم پردے میں رہنے دو کا ٹریلر جلد آرہا ہے۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر ایک پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ و ماڈل ہیں۔ اُنہوں نے ٹیلی ویژن پر بطور اداکارہ جلوہ گر ہونے سے پہلے کمرشل میں بھی کام کیا۔  

ان کی پہلی فلم پاکستانی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’جانان‘ سال 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے لیے انہیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

ہانیہ عامر نے بعد میں ایکشن کامیڈی فلم نا ملوم افراد 2 میں کام کیا تھا جوکہ سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور اُس کے بعد وہ فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

تازہ ترین