• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل پولیس کی کارروائی، 280 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سچل پولیس نے2 ملزمان کو گرفتار کر کے 280 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے جمالی پل سپرہائی وے کے قریب ایک مشکوک ٹیوٹا وائٹ کرولا کار کو روکا جس میں سے دو افراد محمد عرفان اور نصیب اللہ سوار تھے، تلاشی پر کار کے اندر خفیہ خانوں میں چرس کے 248 پیکٹ جس کا وزن تقریباً 280کلو گرام ہے،برآمد ہوئی،ملزمان نے بتایا کہ منشیات کوئٹہ پشین سے لائی جارہی تھی، دو گاڑیاں وہ پہلے کراچی لا چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید