• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے وہ ملک کے فیصلے کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ ملک کے فیصلے لے رہے ہیں۔ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔ ریاست کے فیصلے صحیح نہیں ہو رہے۔ پیپلز پارٹی موقع کا فائدہ اٹھا کر سندھ کو ذاتی جاگیر بنا چکی ہے۔ صحت اور تعلیم کا بیڑہ غرق اسی لیے ہے کہ اسے صوبائی اور وفاقی حکومتیں چلارہی ہیں، سیکڑوں ارب روپے کا بجٹ کرپشن کی نظر کردیا گیا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ صحت اور تعلیم کا کنٹرول بلدیاتی نظام کے تحت ہونا چاہیے۔ پیپلزپارٹی پاکستان کے معاشی انجن کو بھی لاڑکانہ اور تھر کی طرح تباہ کرنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین