• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI دور حکومت میں پٹرول 72 اور ڈیزل 83 روپے مہنگا ہوا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور میں پٹرول 72 روپے اور اور ڈیزل 83 روپے ریکارڈ مہنگا کیا گیا جبکہ 37 ماہ میں صرف ٹیکسز کی مد میں 500 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکال لئے گئے۔ جولائی 2021 سے 16 اکتوبر 2021 تک حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 30 روپے سے زائدکا اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ 

تفصیلات ے مطابق یکم ستمبر 2018 تحریک انصاف کی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں پٹرول 92 روپے 83 پیسے اور ڈیزل 106 روپے 57 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ 

یکم نومبر 2018 کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔ یکم نومبر 2018 کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے ہوا قیمت 97 روپے 83 فی لٹر مقرر کی گئی، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹراضافہ ہوا قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لٹرر مقرر کی گئی۔ 

یکم دسمبر 2018 کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کم ہوئی قیمت 96 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے ساتھ قیمت 110 روپے 94 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

یکم جنوری 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کے بعد قیمت 90 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی ہوئی ڈیزل کی قیمت 106 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ یکم فروری 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لٹر کمی ہوئی اور پٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ 

یکم مارچ 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹرر اضافہ ہوا قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 75 پیسے فی لٹراضافہ ہوا قیمت 111 روپے 47 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ 

یکم اپریل 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا اور قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کء قیمت میں 6 روپے اضافے ہوا قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔یکم مئی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موخر کر دیا گیا۔ 

یکم جون 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافے ہوا قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے ہوا ڈیزل کی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ یکم جولائی 2019 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہی۔ 

یکم اگست 2019 کو پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے ہوا اور قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافے ہوا قیمت 132 روپے 47 پیسے فی لٹر مقرر کی گی۔

اہم خبریں سے مزید