• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلی حکومت ہماری ،کارکن الیکشن کی تیار ی کر یں ، مسعود کوثر

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کا ایک سٹڈی سرکل زیرصدارت صوبائی سینئر نائب صدر سید ایوب شاہ صوبائی سیکرٹیریٹ میں ہوا جسمیں پارٹی کے سابقہ گورنرʼ صوبائی صدر و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بیرسٹر مسعود کوثر نے بطور مہمان خصوصی پارٹی کو متحرک کرنے کے موضوع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کےلئےپی پی کی قربا نیا ں لا زوال ہیں اگلی حکومت ہماری ہو گی کارکن الیکشن کی تیار ی کریں ۔اجلاس میں لیاقت شبابʼ کامریڈ انور زیبʼ ڈاکٹر نثارʼ سیدطاھرعباس ʼ خواجہ یاور نصیرʼ گوھر انقلابیʼ شاہ ذوالقرنین ʼ اشرف صرافʼ ڈاکٹر زمان خٹکʼ شاھد نوازʼ نصیب چند ʼ اختر علی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ایک ٹھوس لائحہ عمل پر مشتمل پالیسی مرتب کی گئی جسکے تحت ضلعی سطح پر سٹڈی سرکل کے انعقاد کیلئے سینئر نائب صدر ایوب شاہ کو ٹھوس پروگرام مرتب کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ایوب شاہ نے بتایا کہ انہیں ضلعی صدور اور تنظیموں کی طرف سے دعوت مل رہی ہے۔ عنقریب پارٹی کو منظم اور متحرک کرنے کی غرض سے صوبے بھر میں سینئر ساتھیوں کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا جائیگا اور پارٹی پارٹی کنوینشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔
تازہ ترین