• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا، ویرات کو بےصبری سے قرنطینہ ختم ہونے کا انتظار

بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دبئی میں قرنطینہ ختم ہونے کا بےصبری سے انتظار کرنے لگے۔

آج سے دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے، دبئی جانے والے تمام ٹیموں کے کرکٹرز اور اُن کے اہلخانہ اس وقت قرنطینہ میں ہیں جہاں وہ اپنے پیاروں کو بہت یاد کر رہے ہیں۔


اب اس حوالے سے بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر انوشکا شرما نے اپنی بالکونی سے لی ہیں جہاں وہ قرنطینہ ہیں جبکہ ویرات کوہلی اُن سے الگ کمرے میں قرنطینہ ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی اپنی کمرے کی بالکونی میں کھڑے ہوکر اہلیہ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ تصاویر میں وہ لان میں موجود ہیں۔

انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو سرخیوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے کہ قرنطینہ دل کو پسند کرتا ہے یا ببل ٹائم میں محبت زیادہ بڑھتی ہے؟‘

تازہ ترین