• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکار کو دیکھ کر بچے نے اپنا کاسچیوم کیوں اتارا؟


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے کومکس مقابلے میں ایک بچے نے اپنا کاسچیوم اتار دیا، اس کے کاسچیوم اتارنے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ وہاں موجود امریکی اداکار کی آمد بنی۔

امریکی اداکار ایرون شونیک نے بچوں کے لیے ایک کومکس مقابلے کا انعقاد کیا جہاں وہ خود بھی موجود تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وہ اپنے ایونٹ میں آئے ہوئے ایک بچے کے پاس پہنچے تو انہیں دیکھ کر بچہ حیران ہوگیا اور اس نے فوراً ہی اپنا کاسچیوم اتار دیا۔

پری ڈیٹر کا کاسچیوم پہنا یہ بچہ امریکی اداکار کو دیکھ کر بہت خوش ہوا اور اس دوران اسے اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ ایک مقابلے میں حصہ لیا ہوا ہے اور اس نے فوراً ہی اپنا کاسچیوم اتار دیا، جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید