• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں صبح کے وقت کہر، حد نگاہ 4؍ کلو میٹر ریکارڈ، درجہ حرارت 17سینٹی گریڈ

کراچی (این این آئی) کراچی میں آئندہ 24؍ گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں اتوارکی صبح کہر کے باعث حد نگاہ 4؍ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17اعشاریہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ اس وقت کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 13؍ فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ شہر میں صبح کے اوقات میں کہر کے باعث حد نگاہ 4 کلو میٹر رہی۔

تازہ ترین