• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) باغ جناح میں پیپلزپارٹی جلسہ کی جھلکیاں، جلسہ گاہ میں جیالوں کا پارٹی ترانوں پر زبردست جوش و خروش، رقص اور دھما ل، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آصفہ بھٹو کی آمد پر شرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر بلاول بھٹو کا پرتباک استقبال کیا ٭ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پرجوش استقبال پر حاضرین کو حسب عادت فلائنگ ’’کس‘‘ کی ، بلاول بھٹو اسٹیج پر پہنچے تو اسٹیج پر موجود وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سعید غنی وقار مہدی عاجز دھامرہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا ٭ بلاول بھٹو آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر حاضرین سے اظہار یکجہتی کیا ۔ ٭ بلاول بھٹو کی آمد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں اور جیالیوں نے پرجوش نعرے بازی اور پارٹی پرچم لہرا کرچیئرمین بلاول اور آصفہ کا خیرمقدم کیا، ٭بلاول بھٹو نے حسب روایت گہرے نیلے کلر کا شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا آصفہ بھٹو کی جلسے میں شرکت پر جیالوں اور جیالیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ٭ بلاول بھٹو نے تقریر کا آغاز ایک نظم سے کرکے جیالوں کا لہو گرمایا٭مقررین نے جلسہ کے شرکاء سے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد لیا۔

ملک بھر سے سے مزید