• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو، سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا خیرمقدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اردو یونیورسٹی بچاؤ کمیٹی نے صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کی کمیٹی کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس 25اکتوبر کو طلب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک یونیورسٹی کے کسی سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر کا اختیار دیا جائے گا۔ کمیٹی میں انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس، آفیسر ویلفیئر ایسوسی ایشن، انجمن غیر تدریسی ملازمین عبدالحق کیمپس اور تحفظ حقوق ملازمین فورم گلشن اقبال کیمپس شامل ہیں۔ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اصغر دشتی نے کمیٹی کے بیان میں کہا ہے کہ اعلی تعلیمی اور تحقیقی ادارے میں وائس چانسلر کے اختیارات صرف کسی پروفیسر کو ہی دئیے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی چیئر سینٹ اور دو سینیٹرز کی طرف سے صدرِ پاکستان کے فیصلہ کی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینٹ کی قراردادوں کو بھی پسِ پشت رکھا گیا ہے۔ کمیٹی کے کنوینر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کی یونیورسٹی کے لیے جلد از جلد مستقل وائس چانسلر کا تقرر کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین