• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز، دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخاب 26اکتوبر کو ہوگا،اقلیت کی نشست پر ایم کیو ایم کا امیدوار بلا مقابلہ منتخب، کنٹونمنٹ بورڈ کی 7 مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 24 امیدوار مد مقابل ہوں گے جن میں سے اقلیت کی 4 نشستوں پر 14 امیدوار جبکہ کسان مزدور خواتین اور نوجوان کی نشست پر10امیدوار میدان میں ہیں،کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی اقلیتی نشست پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، کسان ، مزدور ، خواتین اور یوتھ کی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست پر 2 امیدوار میدان میں ہیں، کسان ، مزدور، خاتون ، یوتھ نشست کیلئے 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، کسان، مزدور، خاتون، یوتھ نشست کیلئے 3امیدوار میدان میں ہیں، کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کیلئے 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں اقلیتی نشست کے لیے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، کلفٹن کنٹونمٹ بورڈ کی اقلیتی نشست، کورنگی کریک اور ملیر کینٹ بورڈز کی 2 مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ، فیصل کینٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدوار مدمقابل ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 نشستوں پر پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی امیدوار، کورنگی کریک اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 مخصوص نشستوں پر ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی امیدوار مدمقابل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید