کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام سے خوب محظوظ ہوا، پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والےہیزمین نے ٹوئٹر پر لکھاکہ پچھلے چار ہفتوں میں پاکستان میں بہت مزہ آیا۔ اگلی بار پاکستان آنے کا منتظر ہوں۔