• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی بیٹی نے مصری مسلمان نوجوان سے شادی کرلی

کراچی (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر نے مصری مسلمان نوجوان نائل نصر سے شادی کرلی، جنوری 2020میں دونوں نے منگنی کی تھی اور اس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی۔ 

 عرب ویب سائٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ اس تقریب کے موقع پر دیہی سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا جبکہ اس شادی پر 20لاکھ ڈالرز کا خرچ ہوا۔

 یہ تقریب جینیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ 

اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئیں اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔ بل گیٹس کی بیٹی اور کروڑ پتی مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے کی رپورٹس 2017 میں سامنے آئی تھیں اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

 تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔

تازہ ترین