• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض مقامات پر بارش، پہاڑوں پر برفباری، آج مزید امکان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی، سب سے زیادہ بارش استور میں 29ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بالا کو ٹ 14، بابو سرٹاپ پر6، گڑھی د و پٹہ 08،مظفر آباد 07،کو ٹلی 06، کا کول 05ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ بابو سرٹاپ پر برفباری بھی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات میں بھی بادل چھائے رہے۔

تازہ ترین