• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری پلاٹ پر قبضہ سے منع کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پر پستول تان لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چمن زار کالونی میں پنجاب سمال انڈسٹریز کے پلاٹ پر قبضہ کرنیکی کوشش کرنیوالے ملزموں نے روکے جانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پر پستول تان لیا۔ وحید احمد ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز راولپنڈی نے تھانہ وارث خان کو بتایا کہ ریجنل آفس بلڈنگ کے پلاٹ پر ایک شخص ٹینٹ لگا کر قبضہ کرنیکی کوشش کر رہا تھا جسے منع کیا گیا تو اُؑس نے پستول نکال لیا اور برا بھلا کہا۔ اسکے ساتھ عرفان، الطاف، علی زمان، سلیمان، میر زمان، ارشد، نور زمان بھی تھے جو اینٹیں لگا کر قبضہ کی کوشش کر رہے تھے۔
اسلام آباد سے مزید