• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے حکمرانوں کے خلاف نفرت انتہا کو پہنچ چکی ، کامران صدیق

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاور ڈویژن کے صدر کامران صدیق ضلع پشاور کے صدر و ممبر سنٹرل کمیٹی راشد محمود خان بابوزئی اور مسلم لیگ پشاور سٹی کے صدر و ممبر سنٹرل کمیٹی ملک ندیم خان نے ممتاز سیاسی رہنمائوں حاجی افضل پنیالہ صابر صراف اور ملک عدیل اعوان کی ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت و بے روزگاری سے حکمرانوں کے خلاف نفرت انتہا کو پہنچ چکی ہے عوام نے ملک مزید تباہی سے بچانے مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکنے اور نااہل حکمرانوں سے نجات کے لئے مسلم لیگ کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انشا اللہ آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے مسلم لیگ آنے والے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور ملک میں ترقی و خوشحالی کے رکے ہوئے سفر کا پھر سے آغاز ہو گا مسلم لیگ کے عہدیداروں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لانے کی بجائے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا گیا ہے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کی بجائے دکھوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے بار بار مہنگائی بم گرانے سے غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے اور غریبوں کے بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں عوام کو نواز شریف حکومت کی یاد ستا رہی ہے راشد محمود خان بابوزئی اور ملک ندیم خان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو عوام کی حمایت سے تین بار وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے عمران نیازی دو سال بعد ہی عوامی نفرت کی علامت بن گئے ہیں۔
پشاور سے مزید