• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 14 سالہ جڑواں بھائی 25ویں منزل سے گرکر ہلاک

بھارت کے شہر غازی آباد میں 14 سال کے دو جڑواں بھائی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

جڑواں بھائیوں کے عمارت سے گرنے کا واقعہ آدھی رات کے بعد پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکو ں کے گرنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں۔

حادثے کے وقت ان بچوں کے والد اپنے آفس کے کام سے ممبئی گئے ہوئے تھے، جبکہ لڑکوں کی والدہ اور بہن گھر پر ہی موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے نہم جماعت کے طالب علم تھے۔

تازہ ترین