• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریکٹربنانے کا قومی معیار مقررکیا جائیگا، پی ایس کیو سی اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں معیاری ٹریکٹر بنانے کیلئے اسٹینڈرڈ بنایا جارہا ہے ٹریکٹر انڈسٹری اور صارفین پاکستان میں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ کے ڈیولپمنٹ کیلئے اپنی تجاویز دے دیں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ 31 اگست2016 تک عمل میں لایا جائیگا۔پی سی ایس آئی آر ، اسلام باد میں اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ڈائریکٹر جنرل، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی محمد خالد صدیق نے کی ۔اجلاس میں ٹریکٹر اسٹینڈرڈ کے اسٹیک ہولڈر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریکٹر اسٹینڈرڈ ڈیولپمنٹ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں جنمیں موٹر وہیکل رولز اور سیفٹی اسٹینڈرڈ کا نہ ہونا شامل ہے۔ اجلاس میں مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبائی سطح پر ٹریکٹر کا معیار مقرر کرنے پرصورتحال کو کنفیوژن سے تعبیر کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل،پی ایس کیو سی اے محمد خالد صدیق نے ٹیکنیکل کمیٹی کو اپنا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تجاویز طلب کی کہ کیوں نہ ٹریکٹر کو کمپلسری لسٹ میں شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں صنعتکار اور آبادگار تجاویز تیار کرلیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹینڈرڈائزیشن نذیر ملھن نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین