• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا وسائل کی کمی کا شکار، وفاقی حکومت امتیازی سلوک کررہی ہے،عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہخیبرپختونخوا وسائل کی کمی کا شکار، وفاقی حکومت امتیازی سلوک کررہی ہے، دارالعلوم جامعہ حقانیہ کو فنڈ ز اس لیے جاری کیے گئے ہیں کیو نکہ یہ مدرسہ بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب پولیو کا مسئلہ پیدا ہوا تو بل گیٹس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ٹیلی فون کر کے اپنے خدشات سے آگاہ کیا ۔اس وقت طالبان پولیو ورکرز کو مار دیتے تھے ،ان حالات میں خیبر پختونخواہ حکومت نے مولانا سمیع الحق کے مدرسے سے پولیو مہم شروع کی جو بہت ہی کامیاب رہی ۔اس مہم کے کامیاب ہونے کی وجہ یہ تھی کہ اس مدرسے سے منسلک افراد نے لوگوں کو بتا یا پولیو کے ٹیکے لگانا غیر اسلامی نہیں ہے۔ اس مہم کی کامیابی پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر نے ملاقات کر کے اور بل گیٹس نے ٹیلی فون پر مجھے مبارکباد دی ۔
تازہ ترین