• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے تعاون سے شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز اسی ماہ منعقد ہونگے

  کراچی ( محمد ناصر ) شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز بہت جلد منعقد ہونے جارہے ہیں ،15واں لکس اسٹائل ایوارڈ کا رنگا رنگ میلہ کراچی میں سجنے جارہا ہے اور اس با ر ایوارڈز کی یہ تقریب جیو کے تعاون سے ہوگی اور جیو ٹی وی اسے ریکارڈ کرکے اپنے ناظرین کیلئے عنقریب پیش کرے گا ۔ تقریب کی تیار یا ں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔فنکاروں کی ریہرسل جاری ہے ، 15واں لکس اسٹائل ایوارڈ کا رنگا رنگ میلے میں فلم، ٹی وی ، فیشن ، اور میوزک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 27 شعبہ جات میں ایوارڈز دیئے جا ئیں گے ۔ جبکہ مزید نئے شعبہ جات میں ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم کیٹیگری میں جیو کی فلم منٹو بھی شامل ہیں، سرمد سلطان کھوسٹ فلم منٹو کے لئے نامزد کئے گئے ہیں ۔ بہترین فلم ادکارہ ویورزچوائس کے لئے ماہرہ خان، مہوش حیات، صائمہ ممتاز،ثانیہ سعید، سوہائے علی ابڑو شامل ہیں ۔ بہترین سپورٹنگ اداکار کے لئے احمد علی بٹ، علی سفینا، جاوید شیخ،شاز خان، واسع چودہری، یاسر حسین شامل ہیں ۔ بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے لئے ارمینہ رانا خان، عائشہ خان، نمرہ بچہ، ثروت گیلانی، سوہا ئے علی ابڑو کو نامزد کیا گیا ہے ۔ موسیقی کے شعبے میں بہترین گلوکار کے لئے شیراز اپل،علی نور، علی حمزہ، علی سیٹھی،جاوید بشیر، راحت فتح علی خان، رحیم شاہ جبکہ بہترین گلوکارہ کے لئے عابدہ پروین، زیب بنگش، میشا شفیع، ہرشدیپ ، زہرش کو نامزد کیا گیا ہے ۔ بہترین ٹی وی اداکار کے لئے عدنان ملک، فیصل قریشی، نعمان اعجاز،نور حسن ، اسامہ خالد بٹ اور بہترین ٹی وی اداکارہ کے لئے عفت عمر، ماہرہ خان،مایا علی،صائمہ نور اورسجل علی کے نام شامل ہیں جبکہ بہترین ٹی وی ہدایتکار کے لئے عامر یوسف، انجم شہزاد، احتشام الدین، حسیب حسن اور صبیحہ سومار نامزد کئے گئے ہیں ۔ بہترین ٹی وی رائیٹر کی کیٹیگری میں فرحت اشتیاق، عمران نذیر، خلیل الرحمن قمر اور ثنا فہد کے نام شامل ہیں ۔ فیشن کیٹیگری بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ ،ماڈل آف دی ائیر فیمیل، ماڈل آف دی ائیر میل ،بہترین فیشن فوٹوگرافر ، بہترین ہئیر اینڈ میک اپ آرٹسٹ ،بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ فیشن، فیشن ڈیزائنگ پرٹ ، فیشن ڈیزائنگ لان، فیشن ڈیزائنگ لگژری پرٹ، برائیڈل،مینز وئیر ڈیزائنر کی کیٹیگری بھی شامل ہیں ۔
تازہ ترین