• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں بلیک بورڈ کی جگہ ٹچ سکرین بورڈ نصب کرنیکا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارلحکومت کے سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کر نے کےلیے تدریس کے لیے جدید طریقے اپنائے جا رہے ہیں جس کے لیے سرکاری سکولوں میں بلیک بورڈ کی جگہ ٹچ سکرین  بورڈ نصب کیے جا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے  ، اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر  آئی ٹی لیبز میں سمارٹ بورڈز نصب کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 2 ہائی سکولوں میں ٹچ سکرین بورڈ لگائے جائیں گے ، بچے جدید بورڈز پر مضامین پڑھیں گے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن سرکاری سکولوں کی آئی ٹی لیبز میں سمارٹ بورڈز نصب کرے گا ، سمارٹ بورڈز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے لگائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڈل ٹائون اور گورنمنٹ پائلٹ گرلز ہائی سکول وحدت روڈ میں سمارٹ بورڈز لگائے جا رہے ہیں۔سمارٹ بورڈ کی سکرین ستر سے اسی انچ ہوگی جن پر سائنس ، حساب ، کمپیوٹر اور انگریزی کے مضامین پڑھائے جا سکیں گے۔سمارٹ بورڈز پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے منسلک ہوں گے ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بچوں کو پڑھائے جانے والے سبق کا مکمل ریکارڈ بھی رکھے گا۔ 
تازہ ترین