• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے سانحہ کوئٹہ اور فہد ملک کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ اور وفاقی دارالحکومت میں بیرسٹر فہد ملک کے قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل چیف سیکرٹری بلوچستان ایڈووکیٹ جنرل، آئی بی بلوچستان اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔عدالتی اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ ان واقعات کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جائیں اور کیس کو عدالت میں سماعت کے لیے 20 ستمبر کی تاریخ مقرر کی جائے۔عدالت نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے از خود نوٹس سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدی اور بار کونسلر کی جانب سے لکھے گئے خطوط اور اخباری رپورٹس پر لیا ہے اور اس معاملے میں اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے چیف جسٹس نے بیرسٹر فہد ملک کے قتل کے معاملہ میں آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو رجسٹرار آفس کی جانب سے نوٹس لکھا گیا سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے ملک میں گورننس اور بلوچستان میں خصوصی طور پر گورننس پر سوال اٹھے ہیں رجسٹرار کے نوٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ گورننس کی بدترین مثال ہے۔
تازہ ترین