• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس میں ملوث افراد آج خود احتجاج کر رہے ہیں،اسماعیل راہو

تلہار (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں ملوث افراد آج خود احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں جو ملک اور عوام سے مخلص نہیں ہیں۔ مارچ 2018 تک ملک سے اندھیروں کا راج ختم ہو جائے گا اور ملک کا ہر حصہ روشن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ راہوکی میں مسلم لیگ (ن) تحصیل تلہار کے سابق تحصیل صدر وڈیرو آفتاب حسین تھیبو کی قیادت میں تحصیل تلہار کے کارکنان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور عوام کے ساتھ بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ایسے اہلکاروں کی فیسکو اور واپڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن عام آدمی کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں تاکہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جاسکے۔ محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود اور خدمات کیلئے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
تازہ ترین