• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹا ؤن میں پولیس کا چھاپہ،بھا ری مقدار میں اسلحہ بر آمد،ملز ما ن فرا ر

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی پو لیس نے اورنگی ٹا ؤن میں چھاپہ کر بھا ری تعداد میں اسلحہ بر آمد کرلیا ،جبکہ ملز ما ن موقع سے  فرا ر ہو گئے،تفصیلا ت کے مطابق کا ؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے انچا رج علی رضا نے اتوار کو  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سی ٹی ڈی کو حسا س اداروں کی جا نب سے اطلاع ملی کے اورنگی ٹا ؤن کے علاقے نشا ن حیدر چو ک کے قریب سیاسی جماعت کے مسلح دہشت گر د بھا ری تعداد میں اسلحہ  دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں ، اس اطلا ع پرسی ٹی ڈی کی ٹیم نے مذکورہ مقام پر چھاپہ ما را ،جہاں  ایک سفید رنگ کی پک اپ میں سوا ر ملزمان  پولیس کو دیکھ کر اندھیرے کا فا ئد ہ اٹھا تے ہو ئے گا ڑی چھو ڑ کر فرا ر ہو گئے ، تاہم گا ڑی کی تلا شی کے دوران گا ڑی کے پچھلے حصے میں دو بوروں میں بند بھا ری تعدا د میں اسلحہ ملا جس میں 7ایس ایم جیز 1نا ئن ایم ایم ، 1ایل ایم جی ، 1رپیٹر ،8عدد سیون ایم ایم ،3عدد 7.62را ئفل ،2عدد 303را ئفل ، 7میگزین اور 2ہزا ر سے زا ئد گو لیاں شامل تھیں ،برآمد ہونیوالا اسلحہ فرانزک لیبارٹری  بیجھا جا ئیگا ، تاکہ اس کی ساخت اور ممکنہ طو ر پریہ پتہ چل سکے کہ بر آ مد ہونیوالا اسلحہ شہر میں ہونے والی  دہشت گر دی کی کتنی وار دا توں میں استعمال ہو چکا ہے ، مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔
تازہ ترین