• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کا سوشل میڈیاۭپر تنقید کا کرارا جواب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں کئی پاکستانی اداکاروں کو بھارت کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا (ایم این ایس) نے بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جن میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ’رئیس‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی ہے اور ایم این ایس جماعت نے ماہرہ کی فلم کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔ان سب کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ماہرہ خان کے حوالے سے تنقید کی تاہم اداکارہ نے ان کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔ماہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ان کی بیٹے اذلان کے ساتھ شیئر کی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔صارف کا کہنا تھا کہ ’ماہرہ آپ کو انڈیا سے ابھی تک ڈنڈے نہیں پڑے؟‘اس کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو اپنی امی سے پڑے ہوتے تو اس قسم کی بکواس نہیں کرتے‘۔اگر بات ماہرہ کی بولی وڈ فلم کے حوالے سے کی جائے تو فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان کے ہمراہ شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔’رئیس‘ میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار کررہے ہیں جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار کریں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مسلح افراد کے نتیجے میں 18 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعے کے فوری بعد ہندوستان نے حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے ہرزہ سرائی شروع کردی تھی جس کے بعد اب انتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ 
تازہ ترین