• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ، مزاحمت پر چوروں کی فائرنگ، دو چچا زاد بھائی ہلاک

کندھ کوٹ (نامہ نگار)غوثپورکے قریب پولیس تھانہ جمال کی حدود گاؤں راجہ غوث بخش خان بجارانی میں گذشتہ شب نامعلوم چور گھرمیں مویشی چرانے کے ارادے سے داخل ہوئے اور جب  چوربھینسیں چوری کر کے لے جارہے تھے تو سوئے ہوئے مکین جاگ گئے  اور انہوں نے مزاحمت کی جس پر چوروں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دوچچازاد بھائی ہلاک ہوگئے جن میں 40سالہ کمال خان ولد سھنوٹانوری اور42سالہ کریم بخش ولد پاندھی ٹانوری شامل ہیں جس کے بعد چوربھینسوں سمیت فرار ہوگئے۔ لواحقین نے صبح کو لاشیں غوثپور انڈس ہائی وے پر رکھ کر دھرنادیا اور ٹائر ٹائروں کو آگ لگا دی جس سے ٹریفک معطل ہو گیا  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ تین گھنٹے روڈ بلاک ہونے کے بعد پولیس کی یقین دہانی پر روڈ کھل گیا ۔
تازہ ترین