• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمراکمل کو کرکٹ پرفوکس کرنا ہو گا ، آرتھر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل سےنظم و ضبط سے متعلق طویل اور سنجیدہ نوعیت کی بات چیت ہوئی ہے۔وہ باصلاحیت کھلاڑی ہے۔ابھی تک میں ان کے ساتھ کام کرکے انجوائے کررہا ہوں لیکن انہیں کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی اور ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کرنا ہوگا۔پیر کو پریس کانفرنس میں مکی آرتھر نے کہا کہ خالد لطیف اچھا کھلاڑی ہے لیکن انہیں اپنی فٹنس کو بہتر بنا نا ہوگا۔ خالد لطیف کی جگہ اسد شفیق کو منتخب کیا ہے۔ اسد شفیق، عمر اکمل اورمحمد رضوان کو بیٹنگ لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین