• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس بال:پاکستان اور اسرائیل پہلی بار آمنے سامنے ہونگے

لاہور(اے این این) کھیل ہو یا تجارت، سیاست ہو یا ثقافت، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہمیشہ قطع تعلق ہی رہا ہے مگرپاکستان اوراسرائیل تاریخ میں پہلی بار بیس بال میچ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان کی بیس بال ٹیم بھی امریکہ موجود ہے۔ جہاں اسے برازیل، اسرائیل کے خلاف ورلڈ بیس بال سیریز کوالیفائنگ رائونڈ میں حصہ لینا ہے۔پاکستانی ٹیم نے منیجر فاخر شاہ کی زیرنگرانی بروکلین کے ایم سی یو پارک میں ٹریننگ کی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی کوئی قومی ٹیم اسرائیل کی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستانی ٹیم میں سارے کھلاڑی پاکستانی شہری ہیں جبکہ امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کے کھلاڑیوں کو شامل کرکے دیگر ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ قومی ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ ان کے کھلاڑی پرعزم ہیں اوریقینا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کی بیس بال ٹیم میں متعدد ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو کرکٹ کے میدان سے بیس بال کی طرف آئے ہیں۔
تازہ ترین