• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے روکے گئے 95 نتائج کا اعلان،مارک شیٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹربورڈ کراچی کے ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے روکے گئے 95 نتائج کا اعلان کردیا گیاہے، ان 95نتائج کا اجراء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکرٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹیز نوید شیخ کی خصوصی توجہ کی وجہ سے ممکن ہوا، نتائج کے اجراء کے بعد امیدواروں کی مارکس شیٹس والدین /سرپرستوں کی جانب سے تحریری حلف نامے کے بعد جاری کی جائیں گی، اس تحریری حلف نامے کے مطابق اگر اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے بعد نتائج میں تضاد پایا گیا تو انہیں منسوخ کردیا جائے گا،تمام ریگولر امیدوار اپنے کالجز سے اتھارٹی لیٹر کے بعد بورڈ سے مارکس شیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 
تازہ ترین