• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا ولیمز اینجلک کیربر کے اعصاب پر سوار

ووہان(نیوز ڈیسک) نئی نمبرون ٹینس پلیئرز اینجلک کیربر کے اعصاب پر ابھی بھی سربنا ولیمز سوار ہیں۔ چین میں ایونٹ کی شروعات پر میڈیا سے گفتگو میں جرمن سٹار نے کہا کہ امریکی پلیئر سرینا مضبوط انداز میں واپسی آئیں گی واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں سرینا کی جگہ ہی نئی عالمی نمبر ون پلیئر بننے کا اعزاز پایا تھا، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ بھرپور انداز میں کھیل میں واپسی آئیں گی۔ وہ مزید گرینڈ سلم جیت کر تاریخ میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش ضرور کریںگی۔ سرینا نے ووہان اور اس کے بعد شیڈول چائنا اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کرلی ہے جس کا مطلب ہے کہ کیربر سیزن کا اختتام نمبر ون پلیئر کے طورپر کرپائیں گی۔
تازہ ترین