• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے سارک کے نئے فورم کا قیام،رکن ممالک سے تعاون کیلئے تیار ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد(طاہر خلیل )سارک کے رکن ممالک نے بدعنوانیوں کے خاتمے کیلئے نیا فورم قائم کر لیا اسلام آباد میں سارک انسداد بد عنوانی فورم کا دوروزہ سیمینار شروع ہو گیا اس ضمن میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ بدعنوانیاں ختم ہونے سے جنوبی ایشیائی خطے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔ سارک کے رکن ممالک انسداد بدعنوانی تحریک میں نیب کے تجربے سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔چیئرمین نیب نے کہا کہ رکن ممالک سے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں،ڈاکٹر گھنیش راج جوشی نیپال نے کہا کہ سارک سیمینار سے خطے کو کرپشن سے پاک کرنے میں مدد ملے گی،زاہد حامد نے مزید  کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے کو قدرت نے بہت سے وسائل سے مالا مال کیا ہے وسائل کے مشترکہ استعمال سے خطے کے عوام کو غربت ، افلاس اور دیگر سماجی برائیوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔ وسائل کے بہتر استعمال کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کو ختم کیا جائے اس سے ہم اپنے عوام کی خوشحالی اور خطے کی ترقی میں ا ضافہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ملکوں کو انسانی اسمگلنگ، منشیات کی نقل و حمل ، سائبر کرائمز اور اسی طرح کے دوسرے مسائل کا سامنا ہے ہمیں ایک دوسرے کےا چھے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کے ذریعے ہم پائیدار ترقی کےا ہداف حاصل کر سکتے ہیں پاکستان کی حکومت کرپشن کےمعاملے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے نیب نے اینٹی کرپشن حکمت عملی کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون حاصل کیا ہے جس کے مثبت نتائج نکلے ہیں ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں نیب کی کوششوں کی وجہ سے ملک میں بدعنوانیوں  میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ بین الاقوامی ادارے نیب کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہیں ۔انہوں کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ سارک کےرکن ممالک سارک سیمینار کیلئے یہاں جمع ہوئے ۔
تازہ ترین