• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرینگے، جمرود گرینڈ جرگہ

جمرود(نمائندہ جنگ)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مشران نے ایک بڑا جرگہ کیا جس میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر انھوں نے اس یہ عزم کیا کہ وہ اپنے ملک کے ایک ایک  انچ کا دفاع کرینگے اور اگر بھارت نے جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ان تمام مشران جن میں خیبر ایجنسی سابقہ ایم این اے نورالحق ،محمد شاہ، ملک دریا خان،ملک فیض اللہ باجوڑ ایجنسی کے ملک داود مہمند ایجنسی کے ملک سلطان وزیر ستان ایجنسی کے خان مر جان کُرم ایجنسی کے ملک عطا اللہ اورکزئی ایجنسی کے ملک زر خان وغیرہ شامل تھے ان تمام مشران نے یک زبان ہوکر یہ عزم کیا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو ہم ان کو دانت شکن جواب دینگے اور اپنے وطن کی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے پہلے بھی اپنے ملک کے لئے بہت سے قربانیاں دی ہیں اور اس کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نزانے بھی دئیے ہیں اور آئندہ کے لئے بھی دئینگے انھوں نے مزید کہا کہ ہم پاک آرمی کے ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جس جگہ وہ لڑئینگے وہاں ہم بھی لڑئینگے۔
تازہ ترین