• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی،ہندومیرج کےقانونی بِل سمیت پانچ قانونی مسودات منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی نے ہندو میرج بارے قانونی بل منظورکرلیاہے ،اسکے بعداسلام آباددہائی کورٹ کاترمیمی بل اورلیگل پریکٹیشنرزکاقانونی بل بھی منظورکرلیاہے ۔ہندومیرج کا بل وزیرانسانی حقوق کامران مائیکل نے پیش کیاتھا،جبکہ ہائیکورٹ اورلیگل بارکونسل کابھی وزیرقانون زائدحامدنے ایوان میں پیش کیاان دونوں بلوں کی متعلقہ قائمہ کمیٹیاں پہلے ہی منظوری دے چکی ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی صدارت میں جاری تھاجب حکومت نے یہ بل پیش کیا،بل پرایوان میں بحث بھی نہیں کرائی گئی جبکہ اپوز یشن نے بھی ان قانونی بلوں پرکوئی ترمیم پیش نہیں کی ،اورنہ ہی بحث میں حصہ لیا۔تحریک انصاف کے ممبر اقلیتی نے ہندومیرج ایکٹ کی ایک شق کی مخالفت کی لیکن حکومت نے کہاکہ قائمہ کمیٹی میں ہندوتنظیموں نے اس بل کی حمایت کی ہے ،اس لئے یہ بل منظور کرلیاجائے ۔ایوان میں چوہدری بشیرورک نے بھی قانونی افسران کی تعیناتی کے بارے میں ترمیمی بل پیش کیا۔ایوان کی اکثریت نے اس بل کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان میں وفاقی وزیرخزانہ کی عدم موجودگی کے باعث پارلیمانی سیکرٹری راناافضل نے بے نامی جائیدادوں کی خریداری اوربے نامی سودے بازیکی مخالفت کی بل ایوان میں پیش کیا،ایوان نے اکثریت سے یہ بل منظورکرلیاہے، قانونی بل کی منظوری کے بعدملک کے اندرنافذالعمل ہوگا۔
تازہ ترین