• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں محمد بخش عالمی کانفرنس اور سیف الملوک فیسٹیول21اکتوبر کو ہوگا

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) عظیم صوفی شاعر حضرت میاں محمد بخش رحمتہ اللہ علیہ پر عالمی کانفرنس اور تیسرے سیف الملوک فیسٹیول کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ سیف الملوک فیسٹیولPMپروموٹر اور بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ کونسل کے اشتراک سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں۔ 21اکتوبر کو الحمرا تھیٹر میں ہونے والے اس کنسرٹ میں بھارت سے ہنس راج ہنس، پاکستان سے استاد رفاقت علی خان، اکرم راہی اور برطانیہ کے نوجوان حامد علی نقیبی قوال اپنے مخصوص انداز میں سیف الملوک اور صوفیانہ کلام پڑھتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ صوفی شاعر حضرت میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے کلام کے ذریعے لوگوں کو امن و محبت اور رواداری کا درس دیا ۔ برطانیہ میں اس طرح کے پروگرام سے نوجوان نسل کو نہ صرف اپنے ثقافتی رنگوں سے آشنائی ملتی ہے،بلکہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے فنکار ایک ہی چھت تلے جمع ہوکر سیف الملوک کو اپنے اپنے انداز میں پڑھ کر ثابت کریں گے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔آرگنائزرنے کہا کہ سیف الملوک ہر طبقہ فکر کے لوگ پڑھتے ہیں، مگر نوجوان نسل کو ایک مخصوص انداز میں اس کلام سے حضرت میاں محمد بخش رحمۃ اللہ علیہ کا پیغام دیا جارہا ہے۔ پہلے دو کامیاب کنسرٹ کے بعد تیسرے سیف الملوک فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اس کنسرٹ میں شریک ہونے کے لیے ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔ فیسٹیول کو خدمت سینٹر، بریڈ فورڈ کونسل کے علاوہ میڈیا کی بھی سپورٹ حاصل ہے۔
تازہ ترین