• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ٹریفک پلان جاری، 800وارڈنز ڈیوٹی دیں گے

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ 800 وارڈنز یکم سے 8محرم الحرام تک مختلف اوقات میں فرائض منصبی نبھائیں گے جبکہ 9اور10 محرام الحرام کے لیے اضافی ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عارف شہبا ز خان وزیرنے خصوصی پلان کے اجراء کے موقع پر بتایا کہ بیرئیرز ،لفٹرز اور دیگر وسائل کو محرم الحرام کے ایام میں الرٹ رکھا جائے گا۔ تمام سیکٹرزانچارجز بھی اہم مجالس اور جلوسوں پر ٹریفک انتظامات کریں گےجس کی رپورٹس ٹریفک ہیڈ کوارٹر ز میں روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائیں گی ۔ٹریفک ڈیوٹی کی پلاننگ اور مانیٹرنگ کے لیے سٹی ٹریفک ہیڈ کواٹرز میں ٹریفک مانیڑنگ سیل بھی قائم کیا جائے گا۔غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب ٹریفک سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین