• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکسواری میں 7افرادآوارہ گردی کے الزام میں گرفتار

چکسواری(نمائندہ جنگ) ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ چکسواری کی کاروائی ۔ آوارہ گردی کے الزام میں 7 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کی پیچھے دکھیل دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی پولیس تھانہ چکسواری سمیع اللہ ہمراہ نفری چکسواری کے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے7غیر ملکی افغانی باشندوں کو آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھے۔ اور نہ ہی مقامی تھانے میں کوئی رجسٹریشن ہوئی تھی پولیس نے گرفتار افراد کو ضلع بدر کرنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ کو تحریر کر دیا۔ گرفتار افراد کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔
تازہ ترین