• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ، چار پارلیمانی لیڈر پختون ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بدھ کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرنے والے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، مسلم لیگ (ن)امان خان آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے عالم زیب آلائی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر سید اکبر ہاشمی ہوں گے۔ یہ چاروں افراد پشتو اسپیکنگ اور پٹھان ہیں جبکہ دیگر جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، جماعت اسلامی کے جنید مکاتی اور پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی ہونگے۔  
تازہ ترین