• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں مطلوب ملزم بیرون ملک سے واپسی پرگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)قتل کیس میں مطلوب ملزم کوبیرون ملک سے واپسی پرائرپورٹ پرگرفتار کرلیا گیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ نمبرپی کے 262 میں  بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچنے والے رحیم یارخان کے رہائشی  سردارمحمد احمدخان کوایف آئی اے امیگریشن عملے نے حراست میں لے لیا اس کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ وہ  تھانہ سمہ سٹہ ضلع بہاولپورپولیس کوقتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
تازہ ترین