• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے کابینہ ارکان کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے وزراء کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک پر بڑھکیں نہ ماریں، بھارتی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مودی نے اپنی کابینہ کے ارکان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی دوسری طرف سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کے بارے میں بیان دینے سے گریز کریں، بھارتی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت سے آزاد کشمیر میں بھارتی فورسز کے سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں ثبوت مانگ لئے تھے، اس حوالے سے عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے بھی شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا۔
تازہ ترین